Saturday, October 17, 2020

اردو شاعری کی اہم اصناف

        •  ( اردو شاعری کی اہم اصناف)

سوال اردو شاعری کا اصل سرمایہ کون سی اصناف ہیں؟

جواب غزل، نظم، قصیدہ، مثنوی اور مرثیہ.

سوال غزل کسے کہتے ہیں؟

جواب غزل کے لغوی معنی عورتوں سے باتیں کرنا یا عورتوں کے متعلق باتیں کرنا ہیں.

سوال غزل کا لفظ کس سے نکلا ہے؟

جواب غزل کا لفظ غزال سے نکلا ہے جس کے معنی "ہرن کا بچہ" ہے غزل اس درد ناک چیخ کا نام ہے جو ہرن کے منہ سے اس وقت نکلتی ہے جب اسے شکاری کتوں سے بچنے کی کوئی امید نظر نہیں آتی-

سوال ابتدا میں غزل کس زبان میں لکھی گئی؟

جواب فارسی زبان میں

سوال فارسی کا سب سے پہلا غزل گو شاعر کون ہے؟

جواب رودکی

سوال اردو غزل کی ابتداء کہاں سے ہوئی؟

جواب دکن سے

سوال اردو کے پہلے غزل گو شاعر کون ہیں؟

جواب محمد قلی قطب شاہ

سوال اردو کا سب سے پہلا باقاعدہ غزل گو شاعر کسے تسلیم کیا جاتا ہے؟

جواب ولی دکنی کو

سوال ولی سے پہلے شاعری کے کتنے دور گزر گئے تھے؟

جواب دو دور

سوال اردو شاعری کے پہلے دور میں کتنے شاعر تھے؟

جواب پہلے دور میں دس شعراء ہیں یہ دور امیر خسرو سے شروع ہوتا ہے -

سوال اردو شاعری کے دوسرے دور میں کتنے شاعر شامل ہیں؟

جواب چودہ شاعر ہیں یہ دور قلی قطب شاہ سے شروع ہوتا ہے اور میراں ہاشمی تک چلتا ہے -

سوال غزل کا بالغ نظر شاعر کون ہے؟

جواب ولی دکنی

سوال غزل میں مطلع کسے کہتے ہیں؟

جواب غزل کے پہلے شعر کو جو ہم ردیف اور ہم قافیہ ہو-

سوال مقطع کسے کہتے ہیں؟

جواب غزل کے آخری شعر کو جس میں شاعر اپنا تخلص بیان کرے-

سوال غزل کی روایت کو کن شعراء نے نئے امکانات سے آشنا کیا؟

جواب میر، سودا، آتش، ذوق، ،م داغ، حسرت، اور شاد عظیم آبادی نے-

سوال ابتدا میں اس شاعری کو کیا کہا جاتا تھا جس میں فارسی اور ہندی کے مختلف ٹکڑے موجود ہوں؟

جواب ریختہ

سوال ریختہ میں سب سے پہلے غزل کس نے کہی؟

جواب امیر خسرو نے

سوال غزل کو اردو شاعری کی آبرو کس نے کہا ہے؟

جواب پروفیسر رشید احمد صدیقی نے